Rasool Allah per Imaan ke Taqazay
Moiz Amjad
$5.00
Book Introduction:
اس کتابچے میں مصنف نے قرآن مجید اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب ارشادات کی روشنی میں اللہ کے آخری پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صحیح تعلق کی بنیادیں واضح کی ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہمارے تعلق کی یہ بنیادیں، دراصل آپ پر ہمارے ایمان کا تقاضا ہیں ۔ اگر آپ پر ایمان ، اپنی حقیقت میں موجود ہے تو قرآن مجید کے مطابق تعلق کی یہ تمام بنیادیں بھی موجود ہوں گی۔ لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ یا تو آپ پر ایمان کا دعویٰ ہی جھوٹا ہے اور یا آپ پر ایمان کا دعویٰ کرنے والا ، آپ پر اس ایمان کی حقیقت ہی سے واقف نہیں ہے۔ قرآن مجید نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان کے ان تقاضوں کو پورا کرنے سے گریز کرنے کو اللہ اور رسول کے ساتھ باندھے ہوئے عہد میں خیانت کرنے سے تعبیر کیا ہے۔
In stock