Afkar-e-Ghamidi (Urdu)

Syed Manzoor-ul-Hassan

$20.00

اخذو استفادہ پر مبنی تحریریں

In stock

SKU: 69571 Categories: ,

Introduction to the Book:

یہ استاذِ گرامی جناب جاوید احمد غامدی سے اخذ و استفادہ پر مبنی متفرق تحریروں کا مجموعہ ہے۔ یہ تحریریں ماہنامہ ”اشراق“ کے زمانۂ ادارت کے دوران میں وقتاً فوقتاً لکھی گئی ہیں۔ اِن میں سے بعض استاذ ِگرامی کی گفتگوؤں سے، بعض تحریروں سے اور بعض تقریروں سے ماخوذ ہیں۔ یہ اخذ و استفادہ میرے فہم کا عکاس اور میرے قلم کا نوشتہ ہے۔ چنانچہ یہ احتمال خارج از امکان نہیں ہے کہ استاذ ِگرامی کے بعض ملفوظات میرے حیطۂ ادراک میں نہ آ سکے ہوں یا میں اُنھیں بہ تمام و کمال صفحۂ قرطاس پر منتقل کرنے سے قاصر رہا ہوں۔ تاہم، اِس کے باوجود یہ امر میرے لیے نہایت درجہ قدر افزائی کا باعث ہے کہ مجھے دورِ جدید میں اسلام کے سب سے بڑے عالم دین کے رشحاتِ فکر کو قلم بند کرنے کا موقع ملا ہے۔ یہ کام دین و ملت کی خیرخواہی کے جذبے کے تحت کیا گیا ہے۔ اِس سے اگر کوئی خدمت ہوئی ہے تو اللہ سے دعا ہے کہ اُسے قبول فرمائے۔

You May Also Like…